اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملکی سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلی،وزیر اعظم شہباز شریف نے مشاورت کیلئے پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں اہم ملکی سیاسی صورتحال پرغورہوگا،پنجاب خیبرپختونخوا کے انتخابات پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم کو انتخابی تیاریوں پر پارٹی رہنماء بریفنگ دیں گے ۔گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع ہے ۔















