اہم خبریں

وفاق اور پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا،جانئے تفصیل

کوئٹہ (اے بی این نیوز      )وزارت تعلیم نے کل بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ وزارت تعلیم بلوچستان کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کے سبب صوبہ کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور کل ہونے والے امتحانات کے پیپر بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمسن مغوی طالب علم کی عدم بازیابی کے خلاف کل بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم نے کہا کہ ہڑتال کی کال کے باعث کل بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا، ہڑتال کی کال کی وجہ سے کل اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔

– –
پچھلے ہفتے بھی تاجر کے بیٹے کے اغواکیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔پشونخوامیپ کے رہنما نصراللہ زیرے کا کہنا تھا کہ کل تمام جماعتیں اورسول سوسائٹی مظاہرہ کریں گے، اسکول کے بچے بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

رہنما جے یو آئی نظریاتی عبدالقادر کا کہنا تھا صوبے میں اسکول کے بچے بھی محفوظ نہیں، رہنما نیشنل پارٹی چنگیز بلوچ نے کہا کہ مسئلہ مصور خان کے لواحقین کا نہیں پورے بلوچستان کا ہے۔

بی این پی کے رہنما غلام نبی مری کا بچے کے اغوا کے حوالے سے کہنا تھا کہ بچے پر نہیں پورے بلوچستان پر حملہ ہوا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے احتجاج کے درمیان حکومت کل اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کرے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پاور ریلی کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے کل اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے، سیکیورٹی خدشات اور بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے پہلے ہی دارالحکومت کے کئی اہم راستوں کو بند کر رکھا ہے جس سے رہائشیوں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

راولپنڈی راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں کو کل بند رکھنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہنوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر ہو گا، ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا

مزید پڑھیں :ہم خان کو لیے بغیر کسی صورت واپس نہیں جائیں گے،بشریٰ بی بی کا قافلے سے دھو اں دار خطاب

متعلقہ خبریں