اہم خبریں

پی ٹی آئی کارکنوں نےپولیس کو پسپا کر دیا، سوہان پل کے گرد و نواح میں بھی پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں

قصور (  اے بی این نیوز        )پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپ۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے تمام ر کاوٹیں توڑ کر پولیس کوپسپا کر دیا۔ پولیس بغیر آنسو گیس شیل قافلے کے ساتھ ساتھ رہی۔ ادھر دوسری جانب
احتجاجی مظاہرین کا بڑا گروپ اسلام اباد میں داخل ہونے کی تگ و دو میں ۔ اسلام اباد ایکسپریس ہائی وے سوہان پل کے گرد و نواح میں اسلام اباد پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں۔

اسلام اباد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا عمل جاری۔ مظاہرین تیاری کے ساتھ اسلام اباد میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف۔ آئی جے پی روڈ، ڈبل روڈ سے مری روڈ کی جانب جانیوالے راستے کو ٹرکوں کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔

راولپنڈی سے اسلام آباد جانیوالے چھوٹے بڑے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ سبزی منڈی موڑ پرتمام اڈے بند ہیں اور یہاں پہ چند گاڑیاں موجود ہیں۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کا معاملہ پولیس نےشہری اورسرکاری ملازموں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی شناختی کارڈاور آفس کارڈ دکھانے کے باجود پولیس نے تشدد کیا ،قیدی وین میں لاتوں مکوں کے ساتھ دھکیل کر قیدی وین میں بٹھایاگیا۔

موٹر سائیکل کاغذات ہونے کے باوجود تھانے بند کردیے۔ آئی جے پی روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ پیر ودھائی جنرل بس سٹینڈ ویران پڑا ہے ۔ بچے وہاں پہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :24 نومبر کا احتجاج رنگ لانا شروع ہو گیا، پہلی گرفتاری، پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کا مڈ بھیڑ

متعلقہ خبریں