ہونڈائے اور کِیا کی ہزاروں گاڑیاں واپس منگوا لی گئیں: جان کا خطرہآٹو میکرز ہونڈائے اور کِیا نے توانائی کے ضیاع اور تصادم کے خطرات کے پیش نظر اپنی 2 لاکھ 8 ہزار گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوا لی ہیں۔
ہونڈائے نے اپنے اینڈ جینیسز ماڈلز کی ایک لاکھ 45 ہزار گاڑیاں واپس منگوائیں، جن میں آئیونک فائیو، آئیونک سکس، جی وی سکسٹی، جی وی سیونٹی اور جی ایٹی شامل ہیں۔
کینیڈا میں ہونڈائے نے مارچ سے لیکر اس ماہ تک تیار ہونے والی 34,529 گاڑیاں واپس طلب کی ہیں۔ تاہم، کِیا نے کینیڈا میں واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا۔
آٹو میکرز نے سرکاری دستاویزات میں وضاحت دی ہے کہ چارجنگ کنٹرول یونٹ میں ایک خرابی کے باعث 12 وولٹ کی بیٹری چارجنگ سے رک سکتی ہے، جس سے گاڑی اچانک توانائی سے محروم ہو سکتی ہے۔
ڈیلرز گاڑیوں کا معائنہ کر کے نقص والے کنٹرول یونٹس اور فیوزز کو تبدیل کریں گے، اور ضرورت پڑنے پر سوفٹ ویئر اپڈیٹس بھی فراہم کریں گے۔ جن گاڑیوں کو اس سال کے آغاز میں ری کال کیا گیا تھا، ان مالکان کو ڈیلرز سے رابطہ کرنا ہوگا۔
گاڑیوں کے مالکان کو مرمت کے شیڈول کے حوالے سے ہدایات دینے والے نوٹیفکیشن دسمبر اور جنوری میں بھیجے جائیں گے۔
واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا