اہم خبریں

واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا

واٹس ایپ نے 21 نومبر کو اپنے نئے فیچر کے تحت وائس نوٹس کو تحریر میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ تاہم، یہ فیچر فی الحال تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے اور اسے مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے، واٹس ایپ صارفین اب موصول ہونے والے وائس میسیجز (آڈیو میسیجز) کو صرف ایک کلک پر تحریری شکل میں بدل سکیں گے۔ اس فیچر کا استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پہلے سیٹنگز میں جا کر چیٹس کے آپشن میں “وائس نوٹ ٹرانسکرائب” کو فعال کرنا ہوگا۔

اگرچہ یہ فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے، مگر تمام صارفین کو فوراً اس تک رسائی نہیں دی جائے گی۔ فیچر کا مقصد صارفین کو موصول ہونے والے آڈیو پیغامات کے متن کو ایک ہی کلک میں دستیاب کرنا ہے۔ صارفین کو ان کے وائس نوٹ کے نیچے تحریر کی صورت میں پیغام ملے گا۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر انگریزی، ہسپانوی، اطالوی، روسی، ترک، فرانسیسی، جرمن، عربی، چینی، جاپانی، پرتگالی اور کنٹونیز زبانوں میں دستیاب ہوگا، تاہم کمپنی کے مطابق مستقبل میں دیگر زبانوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ فیچر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے ذریعے کام کرے گا، جس سے صارفین کو وائس میسیجز کا تحریری متن فوراً مل جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اگلے ماہ تک پاکستانی صارفین کو بھی اس فیچر تک رسائی مل جائے گی اور آنے والے مہینوں میں اس میں اردو زبان بھی شامل کی جائے گی۔

بشریٰ بی بی کا ویڈیو بیان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور کے بعد ملتان، لیہ اور گوجرانولہ میں بھی مقدمات درج

متعلقہ خبریں