اہم خبریں

پاراچنار،2 قبائل میں تصادم ،شدید فائرنگ کاتبادلہ،16افراد جاں بحق،25 زخمی

پاراچنار (نیوز ڈیسک) تحصیل لوئر کرم میں علیزئی اور بگن کے قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جھڑپوں میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو چکے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بالش خیل، کھر کلی اور کنج علی زئی اور مقبل دیہات کے درمیان بھی فائرنگ شروع ہوگئی ہے، فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

خراب صورتحال کے باعث آج ضلع کرم میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ فریقین کے درمیان لڑائی گزشتہ روز مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز باغان، مندوری اور اُچھٹ میں مسافروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 6 خواتین اور 5 بچے بھی شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ،23نومبر 2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں