اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این ٹی ڈی سی نے 23 جنوری کو ہونیوالے بلیک آؤٹ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق فریکوئنسی اتار چڑھاؤ کے باعث 5سو کے وی کی ٹرانسمشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا سسٹم بیٹھنے سے 11 ہزار 356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی 23جنوری کی صبح فریکونسی میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوا، فریکوئنسی کے اتار چڑھاؤ سے 5 سو کے وی ساؤتھ ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں، بریک ڈاون سے پہلے سسٹم کی فریکونسی 50میگا ہزٹ تھی، فریکوئنسی اچانک بڑھ کر 57میگاہزٹ تک پہنچ گئی،این ٹی ڈی سی رپورٹ فریکوئنسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ اور وولٹیج غیر متوازن ہوئی، ٹرپنگ سےاین ٹی ڈی سی اور کے الیکڑک کا سسٹم بیٹھ گیا، بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا، فریکونسی کے مسئلے کے باعث 11356 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، تربیلا، منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا۔ تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی، شام پانچ بجے بجلی کیلئے منگلا کا سیکروٹنائز سسٹم کیا گیا۔ اس لیے بجلی بحالی کا دورانیہ طویل ہوا۔