اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایم ون پشاور تا اسلام آباد، ایم ٹو لاہورتا اسلام آباد، ایم تھری لاہور تاعبدالحکیم، ایم فور پنڈی بھٹیاں تا ملتان، ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور، ایم 14 ڈی آئی خان تاہکلہ ، یہ موٹرویز روڈ مورخہ 22 نومبر 2024 رات آٹھ بجے سے عوام کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے واضح رہے کہ یہ تمام موٹرویز با سلسلہ روڈ کی مرمت کے سلسلے کی میں بند کیے جا رہے ہیں یہ بات موٹرویز اور ہائی ویز کی جانب سے ایک سرکلر میں بتائی گئی ہے۔
سر کلر میں مزیدبتایا گیا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں نیز تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے موٹرویز اور ہائی ویز ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ٹال فری ہیلپ لائن ٹال فری پر رابطہ کیا جا سکتا ہے نیز مزید موٹروے پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈلز سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اس خبر کے بعد عوام الناس کو یہ بھی کہا گیا کیا گیا کہ وہ کسی بھی غیر ضروری سفر سے بچنے کے لیے گھروں سے سفر کے لیے نہ نکلیں۔