اہم خبریں

پاکستانی خواتین سےشادی کرنیوالےغیرملکی شہریوں کو شہریت دینے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی خواتین سےشادی کرنیوالےغیرملکی شہریوں کی نیشنیلٹی کیلئےدرخواست دائر،سید معاذ شاہ ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،شریعت اپیل میں وفاق، وزارت داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

شرعی عدالت پاکستانی خواتین کیساتھ نکاح کرنیوالے غیر ملکی شہریوں کو شہریت دینے کے احکامات جاری کرے ،شرعی عدالت نے غیر ملکی خاوند کوشہریت نہ دینے کا قانون غیرشرعی قرار دے رکھا ہے ۔ وفاقی حکومت نے شرعی عدالت کو فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،

پاکستانی خواتین کے غیر ملکی شہری عدالتوں سے انصاف کے منتظر ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے معاملہ پر 2006 میں فیصلہ دیا،وفاقی شرعی فیصلہ پر 2008 سے سپریم کورٹ کا حکم امتناع ہے،26 ویں آئینی ترمیم کے بعد شرعی اپیل پرحکم امتناع 1سال سے زائدنہیں ہوسکتا،وفاقی حکومت کی شرعی عدالت کیخلاف اپیل مسترد کی جائے،حکومت کو پاکستانی خواتین کے شوہروں کو شہریت دینے کا حکم دیا جائے
مزید پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے ، دھرنوں پر پابندی

متعلقہ خبریں