کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور جمعہ کو 100 انڈیکس 98,000 کی حد عبور کر گیا ہے۔کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1,101 پوائنٹس کے اضافے سے 98,430 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔
مالیاتی لین دین کے دوران، 100 انڈیکس بھی ایک وقت میں 98,592 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1781 پوائنٹس بڑھ کر 97328 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 22.266,485,757 بلین روپے مالیت کے 323.534,561 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعتہ المبارک،22نومبر 2024 سونے کی قیمت