اہم خبریں

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کا احتجاج ،اعلیٰ قیادت کشمکش کا شکار، قائدین اور کارکنان کو تاحکم ثانی سفر سے روک دیا گیا

اسلام آباد   اے بی این نیوز      )پی ٹی آئی کا 24 نومبر کا احتجاج اعلی قیادت کشمکش کا شکار۔ پی ٹی آئی قیادت نے دور دراز سے اسلام آباد انے والے قائدین اور کارکنان کو تاحکم ثانی سفر سے روک دیا ۔ آج رات کا انتظار کریں کہ صبح حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔

مذاکرات میں کوئی بریک تھرو ہو گیا تو کارکنان کو سفر کی صعوبت سے بچایا جائے گا ،پی ٹی آئیذرائع کے مطابق پہلے پی ٹی آئی نے جمعہ کے روز کارکنان اور قائدین کو انفرادی طور پر پہنچنے کی ہدایات کی تھی ۔
جمعہ کو اسلام آباد پہنچنے والے قائدین اور کارکنان بطور ایڈوانس پارٹی یہاں موجود ہونا تھا ۔

پارٹی کی جانب سے روکنے پر ورکرز بھی کنفیوز ہو گئے۔ کل سے اسلام آباد کے راستے بند ہو جائے گے سفر کا حکم تاخیر سے ملا تو مشکلات ہوں گی ۔

مزید پڑھیں :ہمیں حکومت کی نیت کا پتہ چل چکا ، احتجاج بھی 100فیصد ہوگامذاکرات بھی ہونگے ،عمران خان

متعلقہ خبریں