اہم خبریں

پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب،22 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے تعینات ہونگے

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز طلب کر لیں۔ راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز کی خدمات طلب کی گئیں۔
جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔ راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے تعینات ہونگے۔ جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔
راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی۔

مزید پڑھیں :نارووال، پولیس چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن چھت سے گر کر جاں بحق

متعلقہ خبریں