اہم خبریں

کیا عمران خان رہا ہو سکیں گے ؟ابھی بھی کن کن مقدمات میں نامزد ہیں،کس کیس میں گرفتاری نہیں ڈالی گئی،جا نئے تفصیلی رپورٹ

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      ) توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہ ہوسکےگی۔ 09 مئی کے 08 مقدمات میں عمران خان جوڈیشل ریمانڈ پر ہے ۔

09 مئی کے 05 کیسز میں عمران خان کی ضمانت ہو چکی ہے ۔

سنگجانی جلسے کے دوران تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نامزد ہیں۔ تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی ۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت 125 دیگر ملزمان پر 25 نومبر کو فرد جرم عائد ہوگی ۔ 09 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 02 دسمبر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہے۔

مزید پڑھیں  :توشہ خانہ ٹو کیس، ضمانت منظور ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو رہا کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں