اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں سکولوں کے لیے موسم سرما کے نئے اوقات آگئے۔ جیسے ہی پاکستان میں موسم سرما نے قدم رکھ دیا ہے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو موسم سرما کے اوقات میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف ڈی ای کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صبح کی شفٹوں والے اسکول اور کالج اب پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک شروع ہوں گے۔
جبکہ شام کے اوقات پیر سے جمعرات تک دوپہر 1:30 PM تا 6:00 PM ہوں گے۔ جمعہ کے اوقات صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک کر دیے جائیں گے۔
موسمی تبدیلی کا مقصد طلباء اور تدریسی فیکلٹی دونوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ ایک ہموار معمول کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں :صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا شکنجہ مزید سخت















