اہم خبریں

عارف والا میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

عارف والا ( نیوز ڈیسک )عارف والا کے گاؤں 338 ای بی میں ایک شخص نے اپنی 25 سالہ شادی شدہ بہن رخسانہ بی بی کو ’غیرت‘ کے لیے گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے روز ملزم ابو سفیان معمول کی ملاقات کے لیے اپنی بہن کے گھر گیا اور اسے گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

مقتول خاتون کا شوہر وسیم احمد بیرون ملک کام کرتا تھا۔پولیس ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ متوفی خاتون تین بچوں کی ماں تھی۔واردات کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔صدر پولیس نے خاتون کی نعش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

متعلقہ خبریں