اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ میڈیکل بنیادوں پر بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔
پراسیکیوشن ٹیم کی بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت۔ سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ پر نہ تو کوئی سیریل نمبر ہے اور نہ ہی دستخط موجود ہیں۔ وکلا صفائی فرد جرم عائد ہونے میں تاخیری حربے اختیار کر رہے ہیں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔ میڈیکل رپورٹ کے ساتھ ڈاکٹر کی معائنہ رپورٹ موجود نہیں۔ وکیل عثمان گل نے کہا کہ عدالت چاہے تو میڈیکل کی تصدیق کرا سکتی ہے۔
سپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے جانے کی استدعا کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو 21 نومبر کو حاضری یقینی بنانے کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ
بشریٰ بی بی آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئیں تو ضمانت منسوخ اور ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا جائیگا،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی ۔
عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں :آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20سیریز میں وائٹ واش کر دیا