اسلام آباد ( اے بی این نیوز )24 نومبر کو احتجاج لازمی ہوگا ۔ اسٹیبلشمنٹ سے فی الحال رابطہ نہیں ہوا۔ بیرسٹر سیف کہتے ہیں تیاریاں جاری ہیں۔ خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کارکن بڑی تعداد میں احتجاج میں جائیں گے اورمطالبات نہ مانے گئے تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ میرا نہیں خیال کہ ٹرمپ انتظامیہ براہ راست پاکستان کی سیاست مداخلت کریگا۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی برادری بات کر رہی ہے۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی میں ملوث ہونے کی افواہوں کی تردید کردی کہا بشریٰ بی بی فعال سیاست میں حصہ نہیں لیں گی.
مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی کو پارٹی معاملات سونپنا آخری سانسوں کے مترادف ہے، رانا تنویر حسین