اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان خودمختار ملک۔ بانی پی ٹی آئی کی پیڈ لابی مداخلت میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ بشریٰ بی بی کو پارٹی معاملات سونپنا آخری سانسوں کے مترادف ۔ انتشار پارٹی کی یہ کوشش بھی ناکام ہوگی۔ ۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا بانی پی ٹی آئی کے این آر او کی افواہیں کارکنوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش۔ 9 مئی کی کھلے عام معافی تک بڑے مجرم کو این آر او ممکن نہیں۔ 24 نومبر انتشار کی تیسری کوشش بھی ناکام ہوگی۔ 2017 میاں نواز شریف کو نکالنے کی پہلی سازش۔ 2018 الیکشن سازش پارٹ ٹو تھا۔ عون چودھری کہتے ہیں جب ملک میں معاشی بہتری ہوتی ہے تو کچھ لوگ انتشار پھیلاتے ہیں۔ کون ہیں وہ لوگ جو عوام کوگمراہ کرتے ہیں۔ مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والے نے ملک میں انتشار کو فروغ دیا۔
مزید پڑھیں :مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آگئی، مریم اورنگزیب