اہم خبریں

راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے منگل سے دوبارہ کھل جائیں گے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ ماحولیات نے منگل سے راولپنڈی ڈویژن میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں راولپنڈی سٹی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔

طلباء، اساتذہ اور تمام سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اداروں میں مکمل حاضری کو یقینی بنائیں۔کمشنر راولپنڈی نے محکمہ ماحولیات سے پابندی اٹھانے کی درخواست کی تھی۔

حکام نے سموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) بہتر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ وہ 19 نومبر سے لاہور میں سکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں، اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لاہور کا اے کیو آئی گزشتہ دو روز سے بہتر ہوا ہے اور سورج بھی پوری طرح چمک رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیلیور کرو ورنہ ہٹادئیے جائوگے ،بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کووارنگ

متعلقہ خبریں