اہم خبریں

سفاک سسرالیوں کے باتھوں قتل ہو نے والی خوبرو بہو کی قاتلہ ساس کے ہوشربا انکشافات

ڈسکہ (  اے بی این نیوز  )سیالکوٹ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو قتل، مقتولہ کی ساس کے چونکا دینے والے انکشافات۔ سیالکوٹ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقتولہ کی ساس ملزم صغراں نے حسد اور نفرت کی بنا پر بہو کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ مقتولہ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔دوسری جانب سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے مقتولہ زارا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نوید کو گرفتار کر کے آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ سے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم خاتون مجسٹریٹ نے ایک روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔پولیس کے مطابق زارا قتل کیس میں گرفتار دیگر 3 ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ڈسکہ میں سسرالیوں نے حاملہ بہو کو قتل کرکے لاش کے اعضا بوری میں ڈال کر نالے میں پھینک دیے تھے۔مقتولہ زارا کا شوہر ملازمت کے باعث بیرون ملک مقیم ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق زارا کو اس کی ساس اور بہو سمیت 4 افراد نے قتل کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرلیا۔

مزید پڑھیں :سموگ کا راج، سانس لینا اور دیکھنا محال،دمہ ، آنکھوں کا مرض پھیل گیا

متعلقہ خبریں