اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔ بلوچستان میں حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی۔ 26ویں آئینی ترمیم پر اختلاف رائے تھا اس لیے ایک ماہ تک مذاکرات ہوئے۔
نیب قانون کے مطابق ہرشہری پیدائشی مجرم تصورکیا جاتا تھا۔ حکومت کو عوام کیلئے پائیدار اقدامات کرنے پڑیں گے۔ پشاور:پی ٹی آئی کے احتجاج کا پتہ نہیں کل ہی برطانیہ سے آیا ہوں۔
صوبے کے عوام تکلیف سے گزر رہے ہیں۔
حکومت نے سیاست پر توجہ دی قیام امن پر نہیں جو غلط ہے۔26ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8کو نکال دیا گیا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد قانون سازی کرکے انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔
آج کسی کو بھی پکڑ کر 90دن تک تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔ پشاور:اپنے ہی ملک کے عوام کو دینا کے سامنے مشکوک بنادیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :سموگ کا راج، سانس لینا اور دیکھنا محال،دمہ ، آنکھوں کا مرض پھیل گیا