لاہور( نیوز ڈیسک ) لاہور پولیس نے 24 نومبر 2024 کو لوگوں کو احتجاجی ریلی میں شرکت کے لیے اکسانے پر لاہور کے مختلف علاقوں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 70 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا۔بعض علاقوں میں پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تاہم انہوں نے ان کے گھریلو ملازمین کو گھروں سے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے وحدت روڈ، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن، ستوکتلہ، کاہنہ، کوٹ لکھپت، ڈیفنس، فیکٹری ایریا، مغربی چھاؤنی، شمالی چھاؤنی، مغل پورہ، شالیمار، باغبانپورہ، مصری شاہ، اچھرہ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے۔
گڑھی شاہو میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری لاہور پولیس نے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے لیے عام لوگوں کو اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائز کرائم یونٹس (او سی یو) کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کسان اتحاد کا آئندہ ماہ زرعی ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان