اہم خبریں

پاکستان کسان اتحاد کا آئندہ ماہ زرعی ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان

ملتان( نیوز ڈیسک ) پاکستان کسان اتحاد نے اگلے ماہ زرعی انکم ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی کا دشمن بن چکا ہے جب کہ فوڈ سیکیورٹی پوری دنیا میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا واحد ذریعہ زراعت ہے، اور میں کہوں گا کہ زراعت کے علاوہ پاکستان میں کچھ نہیں ہے۔خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کے پاس آئی ٹی اور انڈسٹری میں کچھ نہیں ہے۔

خالد محمود کھوکھر نے مزید کہا کہ ہماری زراعت شدید مشکلات کا شکار ہے کیونکہ بدقسمتی سے زراعت حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی تباہی عالمی ایجنڈا ہے۔

پڑوسی ملک میں کسانوں کے لیے بجلی مفت ہے، اور کھاد سستی ہے۔ہمارے ملک میں کسانوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا۔خالد کھوکھر نے کہا کہ لائیو سٹاک پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے جبکہ صنعتکار کا پانی کسان کی بھینسوں کے دودھ سے مہنگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسان کا دودھ 120 روپے فی کلو ہے، جب کہ صنعتکار یہی دودھ 400 روپے فی کلو فروخت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اوکاڑہ، جعلی پیر نے دم کروانے آئی خاتون کو خنجر دکھا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا

متعلقہ خبریں