اہم خبریں

اوکاڑہ، جعلی پیر نے دم کروانے آئی خاتون کو خنجر دکھا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا

اوکاڑہ ( نیوز ڈیسک )اوکاڑہ میں جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں ایک جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون سے زیادتی کےالزام میں قصبہ 53 ٹوایل سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر سے ناراض خاتون ملزم جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھی جسے ملزم نے خنجر دکھا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کےخلاف تھانہ صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جبکہ اوکاڑہ پولیس کے مطابق قصبہ رایت پورکےقریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگائے جانے کا امکان
مزید پڑھیں: مزید پڑھیں: عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگائے جانے کا امکان

متعلقہ خبریں