اہم خبریں

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات،2استعفے آگئے

پشاور/اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 24 نومبر کی احتجاجی کال سے قبل، پشاور میں پارٹی کی ضلعی تنظیم میں اختلافات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔پی ٹی آئی پشاور چیپٹر کے سینئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تقدیر علی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے استعفے کا اعلان بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق سینئر نائب صدر نے اپنا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھی پیش کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ استعفے عہدوں کی تقسیم کے تنازعات پر آئے ہیں اور آنے والے دنوں میں ضلع پشاور سے مزید استعفے متوقع ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مستعفی عہدیداروں کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

صدر پی ٹی آئی پشاور ریجن ارباب عاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں معمولی اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عہدوں کی تقسیم کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری۔
دریں اثنا، دارالحکومت کی پولیس نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے منصوبہ بند احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر رات گئے چھاپےمارے جارہے ہیں۔ مبینہ طور پر شعیب شاہین سمیت درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری راجہ غضنفر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار17نومبر 2024اپنے کیرئر، شادی ،صحت اور دن بارے جانئے

متعلقہ خبریں