اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ /دھندچھائے رہنے کا امکان۔
اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ /دھندچھائے رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہا۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباداور پنجاب میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پنجاب کے زیادہ ترعلا قے سموگ /شدید دُھند کی لپیٹ میں رہے۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر (بالائی 25، لوئر 06)، مالم جبہ 23، کالام 17، پٹن 12، سیدو شریف 11، بالاکوٹ 10، کاکول 09، پشاور(ائرپورٹ 06، سٹی 05)، چراٹ 06، باچا خان ایئرپورٹ 05، تخت بائی 04، میرکھانی، دروش، چترال 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 10، مظفر آباد (ائرپورٹ، سٹی 05)، راولاکوٹ 03، گلگت بلتستان: استور 07، گوپس 04، بگروٹ 02، بونجی01، پنجاب: اٹک 04، اسلام آباد ( سٹی، گولڑہ 02)، مری، جھنگ 02اور کروڑ (لیہ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 05، کالام منفی01، گوپس اور قلات میں01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
24مزید پڑھیں: نومبراحتجاج کی ذمہ داری سونپی گئی تومخالفین کو لگ پتہ جائےگا،شیرافضل مروت