اہم خبریں

سازش اورپلاننگ کےذریعے9مئی کوحملےکیےگئے،عطاتارڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 9مئی کوپی ٹی آئی نےمنظم سازش کی۔ تحریک انصاف کےٹکٹ ہولڈرزکوہدایات جاری کی گئیں تھیں۔
پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ 9مئی میں ملوث لوگ ہمارے نہیں تھے۔
شہریار آفریدی کی جی ایچ کیو جانے کی ویڈیو موجود ہے۔ پاکستان ہےتویہ سب سیاسی جماعتیں ہیں۔ کیا حسان نیازی ویڈیو میں نظر نہیں آرہے؟ کہاجاتاہےہمارےلوگ نہیں تھے اگرہیں توثابت کیاجائے۔
سازش اورپلاننگ کےذریعے9مئی کوحملےکیےگئے۔پی ٹی آئی نے پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ 9مئی جیساحملہ کرنےکی کبھی دشمن نےجرأت نہیں کی۔
پی ٹی آئی کا منصوبہ تھا کہ لاشیں گرے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف مسلسل غیر ملکی مداخلت کو دعوت دی رہی ہے، شیری رحمان

متعلقہ خبریں