پشاور(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت نے مفت ایمبولینس سروس کے لیے 70 ملین روپے مختص کیے ہیں اور 6 ایمبولینسیں خریدی جائیں گی۔
جبکہ ماہانہ پیٹرول اور دیگر اخراجات کے لیے 15 لاکھ روپے اضافی جاری کیے جائیں گے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ سروس بیرونی ممالک سے لائی گئی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں تک لے جائے گی۔
پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر مفت ایمبولینس سروس فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے ری سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو سروس شروع کرنے کا کام سونپا ہے۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ریلیف ڈیپارٹمنٹ تمام معاملات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ طے کرے گا۔ خیبرپختونخوا کی ایک بڑی آبادی بیرون ملک مقیم ہے اور لواحقین کو ایئرپورٹ سے میتوں کو آبائی علاقوں میں منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماسابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے