اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان اس نظریےپرقائم ہیں کہ موروثیت سیاست کیلئےزہرہے۔ میری خواہش ہے کہ احتجاج میں کرداراداکرسکوں لیکن آج میٹنگ میں نہیں بلایاگیا۔
مجھےمعلوم ہواہے کہ میٹنگ میں میرےمتعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔
بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کی بہنوں کےسیاسی کردارسےہمیں منع کیاگیاتھا۔ احتجاج پرانہوں نےدرجنوں پرچےکرنےہیں پکڑدھکڑکرنی ہے۔ میرانہیں خیال کہ ورکربانی پی ٹی آئی کیلئےان کی اہلیہ یا بہنوں کےکہنےپرنکلےگا۔
پیغام رسانی تووکلا،سیکرٹری جنرل ملاقات کرتےہیں توہوجاتی ہے۔ پی ٹی آئی ورکرزکانظریہ ہی یہ نہیں کہ وہ کسی اورکےکہنےپرنکلےگا۔ پی ٹی آئی کاورکربانی پی ٹی آئی کی کال پرہی نکلےگا۔
دودن میں احتجاج کالائحہ عمل اورکمیٹی نہیں بنتی توشایدہم بھرپوردھرنانہ دےپائیں۔
علی امین سےایک ملاقات ہوئی جس میں احتجاج سےمتعلق مشاورت ہوئی۔ کے پی سےتولوگ آجائیں گےلیکن سوال یہ ہے کہ ڈ ی چوک پرقدم کیسے جمائیں۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہو نے جا رہی ہیں،جانئے