لاہور ( اے بی این نیوز )ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کت تحت لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے۔ یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا۔
مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکول 24نومبر تک بند رہیں گے۔ لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی۔ ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
اینٹوں کے بھٹے،فرنس انڈسٹری کے کام پر بھی بندش ہوگی۔
لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس صرف 4بجے تک کام کریں گے۔ لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز ،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام فیصلوں کا اطلاق 16نومبر سے 24نومبر تک ہوگا۔
مزید پڑھیں :تحریک کانکتہ آغازپوراملک ہوگا،ہرجگہ سےلوگ نکلیں گے،سلمان اکرم