اہم خبریں

پاکستان میں دہشتگرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں ، وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان میں غیر قانونی وی پی این کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔ پاکستان میں دہشتگرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں ۔

دہشتگرد وی پی این کے ذریعے اپنی شناخت چھپا رہے ہیں ۔ وی پی این پونو گرافی اور توہین مذہب کے مواد کیلئے بھی استعمال ہو رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کو درخواست کر دی۔

غیر قانونی وی پی اینز کی بندش سے رجسٹرڈ وی پی این صارفین متاثر نہ ہوں۔ قانونی وی پی اینز 30 نومبر تک پی ٹی اے میں اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیں۔

مزید پڑھیں :سموگ آفت بن گئی،تین دن مکمل لاک ڈا ئون،تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند

متعلقہ خبریں