اہم خبریں

لاہور میں دھند اور سموگ کا راج ،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور( نیوز ڈیسک )پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے جب کہ لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔گارڈن سٹی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 780، لاہور میں سید مراتب علی روڈ ایریا کا AQI 1,404، امریکی قونصلیٹ ایریا کا AQI 826، جبکہ ڈی ایچ اے میں 916 ریکارڈ کیا گیا۔سموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز لگائے گئے ہیں اور گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔م

حکمہ موسمیات نے سموگ سے نبرد آزما شہریوں کے لیے بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔ بھکر، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے سموگ میں کمی کا امکان ہے۔
موٹر ویز بند
دوسری جانب شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز کو بند کردیا گیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
موٹرویز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رات کے بجائے دن میں سفر کریں۔
مزید پڑھیں: ملک کے بالائی علاقوں میں آج رات بارش کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں