اہم خبریں

پنجاب میں 4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب میں بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) ڈگری پروگرام کی مدت چار سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف اسٹڈیز ڈینٹسٹری کے 49ویں اجلاس میں بی ڈی ایس کی مدت چار سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری اور پرائیویٹ ڈینٹل کالجز پانچویں سال کی فیس نہیں لیں گے۔بورڈ آف اسٹڈیز دندان سازی کے اجلاس نے سیشن 2024-25 سے ڈینٹل کالجوں کے لیے نیا نصاب متعارف کرانے کی بھی منظوری دی۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ نئے نصاب میں کمیونٹی ڈینٹسٹری اور طبی مہارتوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈینٹل کالجوں کے مضامین کے ماہرین اور طبی تعلیم کے ماہرین کو تربیت دی جائے گی۔پروفیسر احسن وحید نے مزید کہا کہ نئے نصاب میں جان بچانے والی مہارتیں بھی شامل کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹامنٹ کا اعلان

متعلقہ خبریں