اہم خبریں

بشریٰ بی بی کے سیاست میں انٹری؟پی ٹی آئی کا موقف سامنے آ گیا ، ان کو عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی نہیں روک سکتا۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بشریٰ بی بی کے سیاست میں انٹری، پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے آ گیا ۔ شیخ وقاص اکرم نے بشری ٰبی بی کی جانب سے پارٹی قیادت کے اجلاس طلب کرنے کی تردید کر دی ۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ

پارٹی کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس سیکرٹری جنرل اور میرے طلب کرنے پر پشاور میں ہو رہے ہیں۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے اجلاس بھی سیکرٹری جنرل اور میں نے طلب کئے تھے۔

اسلام آباد اور پنجاب میں حالات نہیں ہیں میٹنگ کرنے کے۔
وزیر اعلیٰ مصروف ہوتے ہیں، وہ پنجاب اور اسلام آباد نہیں جا سکتے، اس لئے پشاور اجلاس طلب کیے جاتے ہیں۔ اسلام آباد یا پنجاب میں اجلاس کرنے کا مطلب ہے کہ ہم انہیں پوری دیگ دے دیں، وہ سب کو اٹھا کر لیں جائیں گے تو احتجاج کون کرے گا۔

بشری بی بی کو بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس لئے کہ وہ ان کی زوجہ محترمہ ہیں۔ جیسے علیمہ خان ان کی بہن ہیں اور کل کو ہم کہیں کہ وہ احتجاج نہ کریں، ایک بہن بھائی کے لئے احتجاج نہ کرے، ایسا ہو نہیں سکتا۔

بیوی کیسے اپنے خاوند کے لئے کیسے احتجاج نہ کرے، یہ ایک بیوی کی اپنے شوہر کے لئے جدوجہد ہے لیکن سیاست اور پارٹی میں مداخلت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو پہلے عدالتوں سے امید تھی لیکن اب وہ بھی ختم ہوگئی ہے،فوادچودھری

متعلقہ خبریں