اسلام آباد(نامہ نگار )وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کی اہمیت اور عبوری افغان حکومت کے ساتھ عملی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ماسکو فارمیٹ اور افغانستان کے پڑوسی ممالک کے ذریعے علاقائی حل کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔