اہم خبریں

عمران خان کا پرویزالہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور (نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ہے ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عدلیہ سے انصاف ملا،اب بھی انصاف ملے گا، وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کیخلاف عدالتوں سے رجوع کریں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ ہی تحفظ دے سکتی ہے۔ عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔اس سے قبل نیوز کانفرنس کے دوان عمران خان نے عدلیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے، جمہوریت کو بچائیں، بدقسمتی سے ہماری عدلیہ نے ہماری بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کی، اگر کی ہوتی تو آج پنجاب مین وہ پولیس اہلکار دوبارہ مسلط نہ ہوتے جنہوں نے 25 جولائی کو ہم پر ظلم کیا تھا

متعلقہ خبریں