اہم خبریں

قیادت کےپاس اب کوئی آپشن نہیں احتجاج میں شریک ہو گی،رؤف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )رؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان نےاحتجاج کی فائنل کال دےدی۔ پی ٹی آئی احتجاج کےحوالےسےورکرزکیساتھ رابطےمیں ہے۔
ہمارےلیےسب سےبڑا چیلنج حکومت کی فسطائیت ہے۔ پچھلے2سال سےپی ٹی آئی کیخلاف ہرحربہ استعمال کیاگیا۔ آئندہ10سے12روزمیں واضح لائحہ عمل اپنائیں گے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
عمران خان کی ہدایت پرایم این ایزروپوش ہوئےتھے۔ قیادت کےپاس اب کوئی آپشن نہیں احتجاج میں شریک ہو گی۔ بارہاکہہ چکاہوں مذاکرات کےذریعےمسائل کاحل نکالاجائے۔
پارٹی کےاندرمجھ پرمذاکرات کرنےپرتنقیدکی گئی۔ پوچھناچاہتاہوں کہ کیا ملک میں کوئی آئین وقانون ہے؟ آئین وقانون کےبغیرکوئی ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔
کل ہمارےساتھ جواڈیالہ جیل کےباہرہواسب کےسامنےہے۔ آئین وقانون کی حکمرانی ہونےسےہمارامینڈیٹ واپس ہوگا۔ چاہتےہیں ہمارےپارٹی ورکرزکورہاکیاجائے۔
حکومت جب تک فسطائیت نہیں چھوڑےگی بات آگےنہیں بڑھےگی۔ حکومت سوچےآخرہمارےپاس کیوں واحدراستہ احتجاج رہ گیاہے۔ حکومت سوچےآخرہمارےپاس کیوں واحدراستہ احتجاج رہ گیاہے۔ ہماری صرف یہی ڈیمانڈہے کہ آئین وقانون کوبحال کیاجائے۔

بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی کمیٹی میں شامل تمام لوگ کمپرومائز ڈہیں ۔ خواتین کو اسلام آباد میں بے یارومددگار چھوڑا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف ملک کی بہتری کیلئےکام کررہےہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کیلئے بے پناہ اقدامات کیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکودیکھ لیں وہ کس طرف دیکھ رہے ہیں۔ پچھلےڈیڑھ سال سےپی ٹی آئی این آراومانگ رہی ہے۔ ملکی مفاد کیلئےپی ٹی آئی کوانتشارکی سیاست کوچھوڑناپڑےگا۔

مزید پڑھیں :ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے،شدید نعرے بازی

متعلقہ خبریں