اہم خبریں

اسلام آباد اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: اسلام آباد، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں بدھ کو 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ، صوابی، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، بونیر، چترال اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ کوہ ہندوکش تھا۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافے کا امکان

متعلقہ خبریں