اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےبانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا شیڈول جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دوستوں، وکلاء، اور خاندان کے افراد کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 8 نومبر کی سماعت کا یہ تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

حکم نامے کے مطابق، بانی پی ٹی آئی ملاقات کرنے والے دوستوں، وکلاء اور خاندانی افراد کے نام خود فراہم کریں گے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ان ناموں کی فہرست ایڈووکیٹ جنرل اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کو واٹس ایپ پر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتی احکامات کے تحت بانی پی ٹی آئی کے دوست منگل کو جبکہ وکلاء اور خاندانی افراد جمعرات کو ملاقات کریں گے۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست ترتیب دیں۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو مشکل میں نہ ڈالنے کی وجہ سے فی الحال توہین عدالت کی کارروائی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان سے ملاقات کیلئے جانیوالے پی ٹی آئی رہنماوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

متعلقہ خبریں