راولپنڈی (نیوزڈیسک) بانی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا،
پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما وں کو اڈیالہ چوکی میں شفٹ کر دیا۔ پولیس حراست میں لئے گئے رہنماوں میں سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب ،شبلی فراز ، احمد خان بھچر،اسد قیصر اور عالیہ حمزہ بھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لینے کا معاملہ ، مرکزی سیکٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا اہم بیان
آج شیڈیول کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات تھی،شبلی فراز ، عمر ایوب ، صاحبزادہ حامد رضا اور اسد قیصر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے. تمام قیادت کو 3 بجے تک انتظار کرایا گیا اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی
جب تمام قیادت وہاں سے واپس روانہ ہونے لگی تو ان سے کو ان کی گاڑیوں سے اتار کر حراست میں لیا گیا .اپوزیشن لیڈر سینٹ ، اپوزیشن لیڈر ، قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی تینوں کر ان کی گاڑیوں سے گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا.چیئرمین سنی اتحاد کونسل کو بھی حراست میں لیا گیا ہے
ہم اس فسطائیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مرکزی قیادت کو فوری رہا کیا جائے
سکندر سلطان راجہ کی ریٹائرمنٹ قریب، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آئینی عہدہ دینے کی تیاری