اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں 54 مقدمات درج ہیں، تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع ،بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب پولیس نے کل 54 مقدمات درج کررکھے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں بانی پی ٹی آئی پر 21 مقدمات درج ہیں ، روالپنڈی ڈویژن میں 19 مقدمات ،گوجرانوالا میں ایک جبکہ شیخوپورہ سات، فیصل آباد میں پانچ مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری وکیل فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے رپورٹ جمع کروا دی۔ جسٹس فاروق حیدر کچھ دیر بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی استدعا کررکھی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف 54 مقدمات درج ہیں۔ لاہور میں 21، راولپنڈی ڈویژن میں 19، شیخوپورہ ڈویژن میں 7، فیصل آباد ڈویژن میں 5، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ان میں ہائی کورٹس، سیشن کورٹس اور احتساب عدالتوں کے مقدمات شامل ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بدستور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

حکومت پنجاب کامزید 5 ڈویژن میں تعلیمی ادارے17 نومبر تک بندرکھنے کا حکم

متعلقہ خبریں