اہم خبریں

سینیٹر مارکو روبیو کو امریکی وزیرخارجہ اور مائیکل والز کو قومی سلامتی کا مشیر بنائے جانے کا امکان

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکہ میں‌نئی حکومت بنانے کی تیاریاں جاری، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے وزیرخارجہ اورقومی سلامتی مشیر کی منظوری دیدی، نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے وزیرخارجہ کیلئے مارکو روبیو کے نام پر اتفاق کرلیا. جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی کے مشیر بنانے پر اتفاق کیا ہے

مائیکل والز افغانستان کی جنگ لڑ چکے ہیں، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور 5 نومبر کے انتخابات میں رکن کانگریس منتخب ہوئے ان کا تعلق بھی فلوریڈا سے ہے۔

اس سے پہلے ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا نام تجویز کر چکے ہیں ، اسٹیفانک ٹرمپ کیلیے بڑی فنڈ ریزنگ کرتی رہی ہیں۔
چین کا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

متعلقہ خبریں