اہم خبریں

ڈاکو شاہدلنڈ کو کس نے اور کیسے قتل کیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

روجھان ( اے بی این نیوز   )ڈاکو شاہدلنڈ کو قتل کرنے والے ڈاکو عمر لنڈکی پولیس کے پاس پہنچنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو اے بی این نیوز نے حاصل کر لی ۔ ڈاکو عمر لنڈ پولیس کے پاس پہنچتے ہی پولیس افسر کے گلے لگ گیا پانی مانگا۔
ڈاکو عمر نے اہلکاروں کو اپنے پاس موجود سامان اٹھانے سے منع کر دیا ۔ ڈاکو عمر لنڈ نے پولیس کو بتایا کہ شاہد لنڈ کو رائفل سے پورا برسٹ مارا،گولی پھنس گئی ورنہ امین اور وہاب لنڈ بھی مارا جانا تھا۔
برادری کے لوگ بہت برے ہیں ،میرے گھر پر حملہ کر دیں گے۔
پنجاب پولیس کے آفیسر کی ڈاکو عمر لنڈ کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی۔ پنجاب پولیس کے آفیسر ڈی ایس پی اور ڈی ایس پی نے شاہد لنڈکو ہلاک کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں :موسم کیسا رہے گا، تازہ ترین دھند کے حالات کے بارے میں بھی جانئے

متعلقہ خبریں