اہم خبریں

دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کاربڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس۔ اجلاس میں ریلوے سٹیشن خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ دہشتگردوں کا سر کچلنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے،اجلاس میں فیصلہ۔
دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کاربڑھانے کا فیصلہ۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وزیرداخلہ کا بلوچستان حکومت کو ضروری وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کا اعلان۔
شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،انکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ،سرفرازبگٹی نے کہا کہ پولیس اور لیویز فورس کی استعداد کاربڑھانے کیلئے اقدمات کیے جائیں گے۔ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس ،لیویز کو جدید خطوط استوار کریں گے۔ بلوچستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات۔ خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بلوچستان میں امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کئےاقدامات پر تبادلہ خیال۔
محسن نقوی نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے۔ اس جنگ میں صرف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے۔ بلوچستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ سرفراز بگٹی نے کہا امن و امان یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں

مزید پڑھیں :پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

متعلقہ خبریں