اہم خبریں

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے، عمر ایوب

راولپنڈی(اے بی این نیوز        ) عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے،ہم پر سارے مقدمات سیاسی ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں گروتھ ریٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا تھا جو آج بھی زمین بوس ہے، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی

ہم پر سارے مقدمات سیاسی ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا تھا جو آج بھی زمین بوس ہے،راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کل سے خبریں آ رہی ہیں کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے۔
اس حکومت سے معاملات سنبھل نہیں رہے ۔ یہ ڈفرز کی رجیم ہے۔ پانچ اکتوبر کو ہم پر جو مقدمات درج ہوئے ان میں 14 فارن ایکٹ بھی شامل ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر آپ 14 فارن ایکٹ لگا رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ اور تو اور ہم دونوں جوڈیشل کمیشن کے ممبرز بھی ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر وہ دفعات بھی لگائی گئی جو غیر ملکیوں پر لگائے جاتے ہیں۔ لیڈر آف دی اپوزیشن پر فارن ایکٹ لگایا گیا یہ انکی اہلیت ہے۔ حقیقت یہ ہے منی بجٹ آنے والا ہے ریونیو میٹنگ میں بھی کہا تھا حکومت کے فگرز ٹھیک نہیں۔منی بجٹ آئے گا شاٹ فال بڑھے گا اور روپے کی قیمت مزید کم ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کل سے اخبارات میں آرہا ہے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان آرہی ہے کیونکہ حکومت مطلوبہ ہدف پورا نہیں کررہی۔ توانائی کا بحران ہے مہنگائی دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سمیت ہمارے تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف سیاسی کیسز بنائے گئے۔کل اقوام متحدہ کی رپورٹ آئی ہے کہ سولینز کے ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتے۔

مزید پڑھیں:چھٹی کا اعلان کر دیا گیا،نوٹیفکیشن بھی جاری،تعلیمی ادارے، دفاتر بند،جانئے کب

متعلقہ خبریں