اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ہا ئے اس زود پیشماں کا پیشما ں ہو نا ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے انتہائی تکلیف دہ فیصلے کرانے کا اعتراف کر لیا ۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے پروگرام کیلئے پاکستان کو سیاسی طور انتہاتی بھاری فیصلے کرنے پڑے۔ متعدد جھٹکوں کے باجود پاکستان نے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایم ایف کی شرط پر پاکستان کو بجلی اور گیس کی قیمتیں میں اضافہ کرنا پڑا ۔ ۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط پر کئی شعبوں میں مختلف ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا۔ ۔ آئی ایم ایف کی توانائی شعبے میں اصلاحات کی شرظ پر بھی عملی جاری ہے۔
۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ آئی ایم ایف کی شرط پر پہلی بار زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :سردیوں میں ضرورت سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیےریلیف پیکج تیار