کوئٹہ(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی حکومت سے کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔پی ٹی آئی نے ایوب سٹیڈیم یا ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے حوالے سے خدشات ہیں، سیکیورٹی فراہم کرنا ایک چیلنج ہوگا۔ قانون کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو حکام کارروائی کریں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر حال میں جلسہ کریں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کا اعلان ہونے کی وجہ سے ریلوے ہاکی گراؤنڈ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ریڈ زون اور ہاکی چوک میں پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی،عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان