اسلا م آباد ( اے بی این نیوز )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قائم مقام چیئرمین مسلم لیگ ن سے بنائے جانے کا امکان۔ حکمران جماعت جلد اس حوالے سے وزیراعظم سے منظوری لے گی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار۔ اپوزیشن نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی کے لئے نامزد کر رکھا ہے۔ حکومت کو شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر اعتراض۔ اپوزیشن کو چیئرمین کے عہدے کے لئے چار ناموں کا پینل دینے کے لئے خطوط بھی لکھے گئے۔
اپوزیشن نے تاحال چیئرمین کے لئے4ناموں کا پینل نہیں دیا۔ اپوزیشن کے 4نام ملنے کے بعد ان میں سے کسی ایک کو چیئرمین بنایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں :برطانیہ کا سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے 26 افراد کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ















