اہم خبریں

ٹرمپ عمران خان کو لے جانا چاہیں تو بھیج دینا چاہیے،رانا ثنااللہ

لاہور ( اے بی این نیوز )    مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کے مطابق امریکا نے ہی ان کی حکومت گرائی ۔ پی ٹی آئی والوں نے ہم کوئی غلام ہیں کا نعرہ لگایا۔
ٹرمپ عمران خان کو لے جانا چاہیں تو بھیج دینا چاہیے دونوں بھائی اکٹھے رہیں گے۔
عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی دباؤ صرف ایک مفروضہ ہے۔ امریکا بانی پی ٹی آئی کو لے جانا چاہتا ہے تو عافیہ صدیقی کے بدلے بات کرلے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے امریکی دباؤ صرف ایک مفروضہ ہے۔ مفروضوں پر نہیں جب کال آجائے تو اس وقت جواب دیا جائے گا۔
ملک سے باہر جانے کی صورت میں بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ شکیل آفریدی کیلئے امریکا نے بھرپور کوشش کی اور کامیاب نہ ہوسکا۔ ٹرمپ جھوٹ بولتا رہا،غیرقانونی کام کرتا ہے کیپیٹل ہل پر حملہ کرایا۔
بانی پی ٹی آئی ملک سے باہر جاہر جائیں گے توواپسی کیلئے 10،12سال لگتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالتی نظام کے تحت سزا ہوئی ہے۔ ہم بھی امریکا کو کہہ سکتے ہیں ہم کوئی غلام ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بہت مماثلت ہے۔ مریم نواز کی ٹرمپ پر تنقید بالکل درست ہے،رانا ثنااللہ پی ٹی آئی کی خام خیالی ہے کہ ٹرمپ آکر ان کی مدد کرے گا۔

مزید پڑھیں :عوام9 نومبر کوصوابی موٹروے انٹر چینج پہنچے،عمران خان کی رہائی تک کسی صورت واپسی نہیں ہوگی، علی امین

متعلقہ خبریں