اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنما پی ٹی ا آ ئی رئوف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے معمول کا انٹرایکشن ہے۔ عمران خان کی رہائی پراسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔ ٹرمپ کے جیتنے سےعمران خان کی آزاد ہونے کی کبھی امید نہیں لگائی۔
عمران خان کی رہائی کیلئے عدلیہ ،پارلیمان اور پرامن احتجاج کا سہارا لیا۔ کبھی پارلیمانی پارٹی میں بھی اس مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی تھی کہ ٹرمپ اقتدارمیں آئیں۔
ڈونلڈٹرمپ کوبہت سےچیلنجزکاسامناہے۔ میڈیامیں کاملا ہیرس کی جیت کیلئے ماحول بنانے کی کوشش کی گئی۔ ری پبلکنزکےاقتدارمیں آنےسےہمیشہ پاکستان سےتعلقات بہتررہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
عمران خان کےدورمیں امریکاکےساتھ ہمارےتعلقات اچھےرہے۔
عمران خان واپس آئیں گےاوروزیراعظم بھی بنیں گے۔ کوئی ملک کسی ایک شخص کیلئے دوسرے ملک کیساتھ تعلقات خراب نہیں کرتا۔ ڈونلڈٹرمپ کوبہت سےچیلنجزکاسامناہے۔
ری پبلکنزکےاقتدارمیں آنےسےہمیشہ پاکستان سےتعلقات بہتررہے۔ عمران خان کےدورمیں امریکاکےساتھ ہمارےتعلقات اچھےرہے۔ کوئی ملک کسی ایک شخص کیلئے دوسرے ملک کیساتھ تعلقات خراب نہیں کرتا۔ امریکاکےساتھ ہمارےتعلقات بہترہورہےہیں۔ ملک میں نام کی جمہوریت ہےہمارے لوگوں کودباؤمیں ڈالاجارہاہے۔
ہمارےایم این اےخواجہ شیرازکواٹھالیاگیاشدیدمذمت کرتےہیں۔ سیاسی ماحول کوبہترکیےبغیرمعیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد















